مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ٹی وی چینل این بی سی نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی محکمہ زراعت نے رواں ہفتے اپنے ادائیگی نظام میں سکیورٹی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے۔
اسی سلسلے میں امریکی ٹی وی چینل سی این این نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے اپنے قومی جرائم سے متعلق معلومات کے ڈیٹا بیس کی ممکنہ ہیکنگ کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے قومی مرکز برائے جرائم سے متعلق معلومات کے نظام میں یہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
دوسری جانب امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے ترجمان نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تکنیکی خرابی دور کیے جانے کے بعد ایجنسی کے داخلی مواصلاتی نیٹ ورک کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ